تازہ ترینپاکستان

محکمۂ داخلہ کی ضمنی انتخابات کی وجہ سےموبائل و انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش

لاہور (آنلائن نیوز ڈیسک): محکمہ داخلہ پنجاب نے کل ہونے والے ضمنی انتخابات کی وجہ سے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش کردی.

ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا جس میں 21 اپریل کو پنجاب کے 13 اضلاع اور تحصیلوں میں موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے. 3 اضلاع لاہور، شیخوپورہ، اور قصور میں موبائل و انٹرنیٹ معطل رکھی جائے۔

خط کے مطابق 21 اپریل کو پنجاب کے مختلف اضلاع میں ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں اور امن و امان کے لیے 11 تحصیلوں اور 3 اضلاع میں موبائل اور انٹرٹیٹ سروس بند رکھی جائے. تحصیل تلہ گنگ، چکوال، کلرکہار، گجرات، علی پور چٹھہ، ظفر وال ،بھکر، صادق آباد، کوٹ چھوٹا اور ڈی جی خان میں موبائل سروش بند رکھی جائے.

Home Department Punjab Letter to Ministry of Interior

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button